ڈیرہ بگتی کی تحصیل قادر آبادمیں ڈیم کی تعمیر کا کام مکمل

ڈیرہ بگٹی (این این آئی) ڈیرہ بگتی کی تحصیل قادر آبادمیں ڈیم کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل قادر آباد میں ایکسین ڈیرہ بگٹی جنید کاکڑ کی نگرانی میں ڈیم کی تعمیر کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔عوامِی حلقوں نے ایکسین جنید کاکڑ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے قابل، ایماندار اور محنتی افسران ہی ضلع ڈیرہ بگٹی کا فخر ہیں، جو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پوری دیانت اور خلوص سے مکمل کرتے ہیں۔عوام نے جی ایم انجینئرنگ ٹیم کی کارکردگی کو بھی قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر میں ان کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت نے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں