تربت(رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انور اسلم بلوچ، اور صوبائی میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش نے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق ایجوکیشن آفیسر محمد جان رضا کے گھر جا کر ان کے جوان سال بیٹے رمضان رضا کی وفات پر تعزیت کی۔
مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ رمضان رضا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

