لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم عناصر ، منشیات فروشان و منشیات اسمگلرز کے خلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ شب SHO اوتھل یار محمد کمانڈو کو انٹیلیجنس بیورو خفیہ ادارے نے اطلاع دی کہ ایک ناصر احمد نامی شخص مسافر گاڑی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھاری مقدار میں منشیات خضدار سے کراچی لے جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر SHO اوتھل یار محمد کمانڈو نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ زیر نگرانی DSP حاصل خان قمبرانی زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل پر اسنیپ چیکنگ تیز کر دی۔ سنیپ چیکینگ کے دوران خضدار سے آنے والی ایک مسافر ویگن کو روکا گیا۔ استفسار پر ایک شخص نے اپنی شناخت ناصر احمد ولد عید محمد قوم نوشیروانی، سکنہ کوئٹہ کے نام سے کروائی اور ساتھ بیٹھی ہوئی چار خواتین کو اپنے رشتہ داروں کے طور پر متعارف کرایا۔ تمام مسافروں کو تصدیق کے لیے اتار دیا گیا۔ ملزم ناصر احمد کی جامعہ تلاشی کے دوران ملزم کے پیٹ کے گرد سلوشن ٹیپ سے باندھی گئی 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی باقی چاروں خواتین کو ان کے پردے کا خیال رکھتے ہوئے چیک پوسٹ پر قائم کردہ ایک علیحدہ کمرے میں لے جایا گیا جہاں ان خواتین کی بذریعہ لیڈی کانسٹیبلان جامعہ تلاشی لی گئی۔ جن کے پیٹ کے گرد سلوشن ٹیپ سے باندھ کر چھپائی ہوئی منشیات برآمد کی گئی۔ جس کی تفصیل باالترتیب درج ذیل ہے*

