کوئٹہ(این این آئی) خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو خضدار کے علاقے ارباب کمپلیکس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد اسلم چنال کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

