اوتھل (این این آئی) عوامی حلقوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے فلاحی و سماجی کا موں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ نہ صرف ملک کی سمندری سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے شعبے میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں ناکہ کھارڑی کے مقام پر کوسٹ گارڈ کی جانب سے ایک فلاحی ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں مسافروں اور مقامی آبادی کو بلا معاوضہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام سے علاقے کے شہریوں کو بروقت اور معیاری علاج میسر آ رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔علاوہ ازیں تعلیمی میدان میں بھی کوسٹ گارڈ کا کردار قابلِ ذکر ہے۔ ادارے نے مختلف مقامات پر اسکول بھی قائم کئے ہیں اور خستہ حال سکولز کی مرمت بھی کی ہیتاکہ پسماندہ علاقوں اور دور دراز علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔ حال ہی میں لسبیلہ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے ایک بہترین *”لس یوتھ فیسٹیول” میں بھی پاکستان کوسٹ گارڈ نے بھرپور تعاون کیا اور شرکت کی۔ جس سے فیسٹیول کی رونقوں اور رنگینیوں میں اضافہ ہوا اور طلبہ کا حوصلہ بلند ہوا۔یہ تمام اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کوسٹ گارڈ صرف سیکیورٹی ادارہ ہی نہیں بلکہ تعلیم، صحت اور سماجی ترقی کے میدانوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے ادارے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اْمید ظاہر کی کہ کوسٹ گارڈ مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اپنی خدمات جاری و ساری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

