کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ پروجیکٹ منصوبے کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں روڈ کی توسیع اوردیگر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں بجلی کے نئے کھمبوں کی تنصیب اور برقی لائنوں کی شفٹنگ کیلئے 15نومبرکو (بروزہفتہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvجناح ٹاون، بروری روڈجبکہ مری آبادگرڈکے گلستان روڈفیڈرزسے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسکے علاوہ15نومبراور 16نومبرکو (روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرجبکہ سریاب گرڈکے نیوجان محمد، اولڈجان محمد، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10:30بجے سے سہ پہر3:30بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح 16 نومبرکو(بروزاتوار)مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی فیڈرزنیز سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈلیاقت بازار، کرانی، بی ایم سی، ہزارہ ٹاون فیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے نواں کلی، عالم خان، مالک،نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ فیڈراور شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، خروٹ آباد، داریم،آریا، پی اے ایف، آئی ٹی یونیورسٹی، ایگریکلچرکالج، کڈنی سینٹر فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی نیز اْسی روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے واسا، شموزئی، ایف جی ایس، سریاب مل، اولڈاور نیومیاں غنڈی فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسکے علاوہ 17نومبر(بروزپیر)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ، شہبازٹاون، جناح ٹاون، بروری،اولڈسمنگلی، پی اے ایف، انٹرکنیکٹر۔مری آبادگرڈکے سید آباد،طوغی روڈ، سٹی فیڈرزجبکہ سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار، اولڈاورنیو جان محمد،خیر بخش مری فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے نیز اْسی روز شیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ روڈ، تکاتو، دوستین، واسا، چشمہ، عمرفیڈرزسے 10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی۔ علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز پر ضروری مرمتی کاموں کے سلسلے میں 15نومبرکو سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈسیٹلائٹ ٹاون، سرکی روڈ، جڑسا، خیربخش مری، اے ون سٹی فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی، اسی طرح 16نومبر(بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈکے پی ٹی وی، اسٹیڈیم، ی اوآرکالونی، دیبہ، جناح ٹاون، بروری،کوئٹہ کمرشل، پی اے ایف فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اسی روز جھل مگسی گرڈاسٹیشن سے دن12بجے تاشام 5بجے بجلی بندرہیگی۔اسکے علاوہ 17نومبرکو (بروزپیر) 132kvسوئی، ڈیرہ بگٹی اورڑوب گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ اْ سی روز دالبندین، چاغی اوراوستہ محمدگرڈاسٹیشنوں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

