لورالائی(این این آئی)کمشنر لورالائی ڈویڑن ولی محمد بڑیچ نے شہید بینظیر بھٹو اسپتال لورالائی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے آپریشن تھیٹر، لیبر روم اور دیگر طبی شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا بغور جائزہ لیااس موقع پر ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مقبول اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اسپتال انچارج نے کمشنر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، خصوصاً بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا مسئلہ اجاگر کیاکمشنر ولی محمد بڑیچ نے معاملے کی فوری نوعیت کو دیکھتے ہوئے واپڈا حکام سے رابطہ کیا اور ہدایت جاری کی کہ اسپتال کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے تاکہ علاج و معالجہ کی سہولیات متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپتال جیسے حساس ادارے میں بجلی کی بندش ناقابل برداشت ہے کیونکہ اس کا براہ راست اثر مریضوں خصوصاً زچگی کے عمل پر پڑتا ہے۔کمشنر نے صحت کے عملے کو صفائی، سہولیات اور طبی خدمات میں بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ عوام کو معیاری طبی ماحول فراہم کیا جا سکے عوامی حلقوں نے کمشنر کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے اْمید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں صحت کا شعبہ مزید فعال اور مؤثر انداز میں آگے بڑھے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

