لورالائی پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل،اغواء،بھتہ خوری وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

لورالائی(این این آئی) لورالائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اغواء،بھتہ خوری،اقدام قتل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیاتفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی ہدایات پر، ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کے زیرنگرانی اور ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی انسپکٹر ہمایوں ناصر کی سربراہی میں، سی آئی اے انچارج ممتاز احمد، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد خان باتوزئی اور پولیس، ایگل سکواڈ، سی آئی اے ٹیم نے مختلف کارروائیاں کیں۔ قتل اور اغوا میں ملوث مفرور ملزم گرفتارموسی خیل میں کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد کے سنگین جرائم میں مطلوب مفرور ملزم کالو خان ولد حاجی باڈر ساکن موسی خیل کو گرفتار کرلیا۔جنکے قبضے واردات میں استعمال کیا گیاپیک اپ گاڑی، اور ایک بندوق،برامد بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔بھتہ خوری اور اقدام قتل میں مطلوب ملزم گرفتا رمقدمہ فرد میں بھتہ خوری و اقدام قتل کے ملزمعلاوالدین ساکن لورالائی کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس پسٹل برآمد ہوا، جس پر بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت مزید مقدمہ درج کیا گیا3۔ موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار دو موٹرسائیکل برآمداحمد زئی ولد غلام رسول قوم ناصر ساکن پٹھانکوٹ کو کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔اس کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے اور چوری کے مقدمات درج کردیے گئے۔مقدمہ فرد میں مطلوب نصراللہ ساکن مہول لورالائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں