نیشنل پارٹی کیچ میں سیاسی تعلیم و تربیت کی پہلی نشست کا آغاز

تربت (رپورٹر)فکری اور نظریاتی سیاسی جماعتوں میں قیادت سازی کا عمل بنیادی اہمیت کاحامل ہوتا ہے۔ جماعتوں میں قیادت کی پیداواری عمل کو سیاسی تعلیم و تربیت کے زریعے سے عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں میں قیادت کی بحران کو قابو کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ نیشنل پارٹی کا ہمیشہ سے یہ کوشش رہا ہے کہ اپنےکارکناں کی سیاسی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے۔ جب سے نیشنل پارٹی ضلع کیچ کی موجودہ کابینہ معرض وجود میں آیا ہے تو پارٹی میں سیاسی تعلیم و تربیت کے عمل کا آغاز اُس کی ترجیحات میں سر فہرست رہا ہے۔ لہذا اِس سلسلے میں ڈیڑھ سال کی مسلسل کوششوں کے بعد الحمداللہ آج بمورخہ 2025-11-13 کو سیاسی تعلیم و تربیت کی پہلی نشست کا آغاز ہوا جس میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اِس نشست میں پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جناب میر کبیر جان مھمد شہی اور وحدت بلوچستان کے صدر جناب اسلم بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے شرکاء کی علمی استعداد کار کو بڑھانے کی غرض سے اسٹڈی سرکل سے متعلق لیکچر دے دیئے۔ آخر میں سوال جواب کا سیشن ہوا جس میں شرکاء نےمختلف سوالات کیئے اور سہیل کاروں نے اُن کے تسلی بخش جوابات دیئے۔

شعبہ نشرواشاعت
نیشنل پارٹی کیچ

اپنا تبصرہ بھیجیں