آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز منتخب ہونا خوش آئند عمل ہے، پیر ریاض محمد شاھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و ڈپٹی اٹارنی جنرل فار پاکستان پیر ریاض محمد شاہ کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز منتخب ہونا پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کیلئے اعزاز اور فخر کی بات ہے، آرمی چیف سید عاصم منیر کی خداداد قائدانہ صلاحیتوں کا اقوام عالم بھی برملا اعتراف کرتا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ بطور آرمی چیف سید عاصم منیر نے پاکستان اور اقوام عالم میں حقیقی خارجہ امور سرانجام دیئے جس پر اقوام پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کو فخر ہے، آرمی چیف سید عاصم منیر نے پاکستان کی تباہ شدہ ملکی معیشت کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کئے جوکہ انتہاء خوش آئند اور قابل فخر ہیں، امید کرتے ہیں مستقبل قریب میں بھی ملکی دفاعی نظام میں مذید بہتریاں رونما ہونگی اور پاکستان دشمن عناصر کی روک تھام و خاتمے کے لئے بھی سید عاصم منیر سے مذید توقعات متوقع ہیں، دعا گوں ہیں کہ اللہ رب العزت آرمی چیف سید عاصم منیر کو درازی عمر عطا فرمائے آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں