اوستہ محمد،ڈاکوؤں چار مختلف وارداتوں میں دو موٹر سائیکل، تین بھینسیں، موبائل، گیس سلنڈر ودیگر گھریلو سامان لے اڑے

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) اوستہ محمد میں ڈاکوچار مختلف وارداتوں میں دو موٹر سائیکل، تین بھینسیں، موبائل، گیس سلنڈر ودیگر گھریلو سامان لے اڑے۔پولیس کے مطابق اوسٹہ محمد کے قریب گوٹھ عرفان میں نا معلوم چوری مبارک لانگاہ کے گھر سے تین بھینسں چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ اوستہ محمد تنیو محلہ دی گرائمر سکول کے قریب یار محمد دایہ کے گھر سے نا معلوم چور دو قیمتی موبائل فونز گیس سلنڈر بیٹری سمیت دیگر گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ اوستہ محمد مین گزشتہ شب دو افراد سے گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل چھین لیے گیے ملزمان فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں