بلاول بھٹو زرداری کا لعل بخش بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی ریسرچ اینڈ کوآرڈی نیشن سیل کے انچارج لعل بخش بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرحوم کے صابزادے سینیٹر ندیم بھٹو کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لعل بخش بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے ایک اثاثہ تھے، جمہوریت کی بحالی کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے لعل بخش بھٹو کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعاکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں