کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج)پیرکی سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں دیوانی ضابطہ کار (بلوچستان ترمیمی)،بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ترمیمی)،بلوچستان سروس ٹربیونل(ترمیمی)،بلوچستان پروبیشن اینڈ پیرول کے قوانین ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔اجلاس میں محکمہ محنت و افرادی قوت اور محکمہ صنعت و حرفت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔

