کراچی (اسٹاف رپورٹر) رہنما پی پی پی تجزیہ کا رانا گلزا تاج نے کیس نمبر 1731، ایف آئی آر نمبر 199/2025جوڈیشل مجسٹریٹ 24کی جانب سے کیس اسٹاپ کرنے پر کیس پر سیشن جج کی عدالت مین اپیل دائر کردی کہ میرا ٹرائل کیوں روکا گیا؟ٹرائل مکمل کیا جائے۔ رانا گلزار تاج نے موقف اختیار کیا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ٹرائل مکمل ہونا چاہئے۔ میری ذاتی شہرت، سیاسی زندگی اور خاندان کو شدید اذیت سے گزرنا پڑا ہے لہذا مدعی فیصل رضوی نے جو جھوٹا کیس مجھ پر داخل کیا اور جھوٹے گواہ سید عمیر علی،عارف قاضی، جمال اختر، ناصر رزاقکو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ اگر میں غلط ہوں تو ثابت کریں ورنہ انہیں جیل بھیجا جائے۔ ورنہ کسی بھی معتبر شخص کی عزت ان کرپٹ افراد سے محفوظ نہیں رہے گی جو اینٹی کرپشن عدالت سے بھی ضمانتوں پر ہیں۔

