سپر ایٹ مرحلہ: پاکستان کا انگلینڈ کو 165 رنز کا ہدف

سپر ایٹ مرحلے کے پانچویں میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔

پالیکیلے میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 45 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ فخر زمان 25، بابر اعظم 25، شاداب خان 23، عثمان خان 8، صائم ایوب 7، کپتان سلمان آغا ،5 ، شاہین شاہ آفریدی 2 اور محمد نواز 0 کے انفرادی اسکور پر کر آؤٹ ہوئے۔

سلمان مرزا 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 3 جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عادل راشد نے 1وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں