کراچی(این این آئی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے نیو کراچی میں شہریوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں مستند اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے شہریوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ضرورت مند افراد میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔کیمپ میں آنے والے شہریوں نے مرکزی مسلم لیگ کے انتظامات اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو سہولیات حکومت کی ذمہ داری ہیں، انہیں مرکزی مسلم لیگ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بلا معاوضہ اور منظم انداز میں فراہم کر رہی ہے۔ شہریوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں علاج معالجہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں پارٹی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس عوام کے لیے امید کی کرن ہیں۔شرکا نے مرکزی مسلم لیگ کی قیادت اور کارکنان کے اس عملی اور مثر خدمتِ خلق کے کام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت مزید فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

