پنجگور(این این آئی)ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کی ہدایات پر تحصیلدار پنجگور عارف حلیم اور ریڈر اے سی عثمان نے سوردو اور تارآفس چتکان کے دکانوں کا دورہ کیا۔ معائینے کے دوران معلوم ہوا کہ دکاندار سرکاری چینی کے ریٹ سے زیادہ پر چینی بیچ رہے تھے۔ تحصیلدار نے دکانداروں کو وارننگ دی اور تاکید کی کہ سرکار کی جاری کردہ نرخ کے مطابق چینی190 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے دکانیں سیل کر دی جائے گی اور انہیں جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ عوام الناس سے گزارش ہیکہ جو بھی دکاندار سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت میں چینی فروخت کرے ان دکانداروں کی تفصیل ضلع انتظامیہ کے دفتر میں آکر دیں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

