ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانہ کی حدود سے مسلح افراد نے ڈرائیور کے ہاتھ پاوں رسیوں سے باندھ کر روسی ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اتوار کو ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو رسیوں سے باندھ کر ٹریکٹر اور ٹرالی چھین لی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تنیو برادری کے افراد کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئے اور مسلح افراد کا تعاقب شروع کردیا۔پولیس اوراہل علاقہ نے چھتر کے علاقے کنڈی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ ٹریکٹر ٹرالی ار ایک موٹرسائیکل برآمدکرلی جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

