لاہور(این این آئی) 100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج (پیر)17 نومبر کو ہوگی۔ 100 روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈ زکا پہلا انعام 7 لاکھ روپے، کا ایک دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے تین اور تیسرے انعام میں 1000 روپے کے 1199 انعامات ہیں۔ 1500روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18,500 روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

