مکو آ نہ (این این آئی)فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مسلح افواج کا پہلا چیف آف ڈیفنس مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اُن کی قیادت میں وطن عزیز کو درپیش تمام اندرونی اور بیرونی خطرات پر نہ صرف قابو پالیا بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جس کے خلاف روایتی جنگ کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان دشمن طاقتیں اب اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کیلئے اندرون ملک خلفشار پیدا کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِن حالات میں مسلح افواج اور حکومت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے جغرافیاتی حالات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مملکت خداد اد پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیں گے جبکہ کسی جارحیت کی صورت میں اِس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

