ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

تربت(رپورٹر)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے نائب صدر حاجی شوکت دشتی کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد حاجی شوکت دشتی نے چیئرمین شعیب بلوچ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں پارٹی قائدین نے بھی شرکت کی۔

ظہرانے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و سابق سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ، محمد جان دشتی، ڈاکٹر سجاد، آحمید دشتی و دیگر اہم رہنما موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں