تربت(رپورٹر)(Balochistan دَروَر) شاد آباد تربت کے مکینوں نے لنک روڈ کی منظوری اور بروقت تکمیل پر نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ شاد آباد لنک روڈ کی تعمیر نہ صرف ایک دیرینہ عوامی مطالبہ تھا بلکہ اس کی تکمیل نے آمدورفت میں بہتری، سفری سہولیات میں آسانی اور علاقے کی ترقی میں نیا باب رقم کیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی عوامی خدمات، عملی کارکردگی اور تعمیر و ترقی کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ علاقے کی ضروریات کو مقدم رکھا ہے۔ مواصلات، سڑکوں، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے کر انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک وژنری اور دوراندیش قیادت کے حامل عوام دوست رہنما ہیں۔
اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اسی جذبے کے ساتھ علاقے کی محرومیوں کے ازالے اور ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

