پنجگور(رپورٹر) ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور جناب عبدالمالک صالح بلوچ نے اپنی خصوصی دلچسپی، عوام دوستی اور مخلصانہ قیادت کے باعث یونین کونسل سریکوران کے نیو سعید آباد پارک میں اسٹریٹ لائٹ کے منصوبے کی منظوری دی تھی، جو اب مکمل ہوچکا ہے۔
نیشنل پارٹی یونین کونسل سریکوران کے نوجوان و سینئر سیاسی رہنما، سابقہ یوسی چیئرمین انجینئر عدنان سعید گچکی، کونسلر یحییٰ عطاء گچکی، فضل سعید گچکی، کامریڈ عبدالنبی بلوچ، سیکریٹری امیر بخش بلوچ، مہیم جان اور دیگر کارکنان نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبے کو پورا کیا گیا ہے۔ نیو سعید آباد پارک سریکوران کی مرمت اور خوبصورتی میں بہتری وقت کی اہم ضرورت تھی، اور ڈسٹرکٹ چیئرمین صاحب نے اسے ترجیح دے کر عوامی توقعات پر پورا اترنے کا عملی ثبوت دیا ہے۔

