نصیرآباد میں ڈاکو راج قائم ۔نصیرآبادپولیس کی نااہلی نے بھی رکارڈ قائم کرلیا

نصیرآباد (رپورٹر) رات گیارہ بجے کے قریب مسلح افراد نے اسلح کے زور پر ٹریکٹر ڈرائیور غوث بخش تنیو کے ہاتھ پاوں باندھ کر ٹریکٹر چھین کرفرار واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تنیو برادری اور اہل علاقہ نے ڈاکووں کا پیچھا کر کے کنری کے مقام پر ٹریکٹر برامد کرلیا اور ایک ڈاکو کو بھی پکڑ لیا ۔صدر پولیس اور چھتر پولیس کو بار بار اطلاع دیتے رہے مگر نا اہل نصیرآباد پولیس 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود پہنچے میں تاخیر کردیا ۔اس سے قبل ڈاکوؤں کے گروہ نے تنیوں برادری پر فائرنگ شروع کردی ۔اور اپنے ڈاکو ساتھی کو چھڑانے اور ٹریکٹر کو دوبارہ چھیننے کی سر توڑ کوشش فائرنگ کا سلسلہ جاری۔۔مگر نااہل نصیرآباد پولیس خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے ۔
تنیو برادری سمیت اہلیان علاقہ نے ڈی آئی جی نصیر آباد آئی جی پولیس بلوچستان سمیت حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اپنا تبصرہ بھیجیں