لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)لاکھڑا شہر میں آوارہ کتوں کی یلغار سے شہری شدید پریشان ہیں۔ بازار اور گلیوں میں آوارہ کتے صبح و شام ٹولیوں کی شکل میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں جس سے خصوصاً بچے اور بزرگ خوف کا شکار ہیں۔ دکانداروں نے بھی شکایت کی ہے کہ ان کتوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا مگر تاحال ان آوارہ کتوں کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ بازار، اسکولوں، مساجد اور گنجان آباد علاقوں میں یہ کتے بلاخوف گھوم رہے ہیں، جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ اور حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لاکھڑا شہر میں فوری طور پر آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جائے اور شہریوں کو اس خطرناک صورتحال سے نجات دلائی جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

