سبی(رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سبی میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی نے سالانہ وثقافتی,تاریخی سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2026کے حوالے سے اجلاس میں دوران خطاب بتایاہے کہ سبی میلہ ایک خاص تاریخی اور روایتی اہمیت کا حامل ہے سبی میلہ میں صوبائی وزراء,وفاقی وزراء اور اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے افتتاحی,اختتامی تقریب میں,گورنر سمیت وزراء اعلی,وزیراعظم,یاصدراسلامی جمہوریہ پاکستان کی آمد بھی متوقع ہے یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز کانفرنس ہال میں اعلی سطح کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوۓ کہیں اجلاس میں ایس ایس پی سبی٬اسسٹنٹ کمشنر سبی٬چئیرمین میونسپل کمیٹی سردار محمدخان خجک٬اسسٹنٹ کمشنر لہڑی میربہادر بنگلزئی٬ سمیت اعلی آفیسران شریک تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی نے تمام ضلعی آفیسران سے راۓ لینے کے بعد میلے کی تیاریوں کے احکامات جاری کیے انکا کہنا تھا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی سبی کا روایتی,ثقافتی تاریخی میلہ مویشیاں واسپاں جوش وجزبے اور روایتی انداز سے شایان شان منایاجاے گا سبی میلہ میں نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کے دیگر صوبوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی سبی میلہ روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاے گاانہوں نے کہا کہ سبی میلہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں کارکردگی کا جائزہ لینے اور نئے عزم کے ساتھ اس کو آگے بڑھنے کیلئے پرکشش موقع فراہم کرتاہے سبی میلہ کے موقع پر مال مویشی کی نمائش اور خرید وفروخت کے علاوہ زرعی اور صنعتی نمائش کا بھی انعقاد اہمیت کا حامل ہوتاہے اسی میلے کی توسط سے لوگوں کو بہترین تفریحی سرگرمیوں کے مواقع بھی حاصل ہونگے میجر(ر)الیاس کبزئی نے کہا کہ سبی میلہ صوبے کی معاشرتی و ثقافتی زندگی کا عکاس ہے سبی میلہ صوبے کی تاریخ و تمدن کا گہوارہ ہے، زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و جذبہ کے ساتھ مناتی ہیں سبی میلہ زراعت اور مالداری کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ملک کی %80 فیصد جی ڈی پی کا انحصار مالداری اور زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے.ضروری ہے کہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبی میلہ امن و سلامتی کا پیغام ملک بھر کے عوام تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے ہرسال کی طرح اس سال بھی سبی کا تاریخی وثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں بھر پور انداز سے منائیں گے سبی میلہ میں بچوں اور خواتین کے تفریح کے لیے نۓ پروگرامات ترتیب بھی ترتیب دئیے جائیں سبی میلہ کے تاریخ لیے حکام بالاکو سمری ارسال کردی گئی ہے بہت جلد سبی میلہ کی تاریخ کا اعلان کریں گے دوران سبی میلہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے تاکہ سبی میلہ میں آنے والے مہمانوں سمیت شہریوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کیاجاسکے

