سبی(رپورٹر)سبی میلہ 2026 کو کامیاب بنائیں گے ٬سبی میلہ میں امن وامان ہر صورت برقرار رکھاجاۓ گا ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ,تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ نے کہاہے کہ شہر کے امن وامان برقرار رکھنا اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کا فرض ہے اور ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں ہونگے سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2026 کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاۓ گا کسی کو بھی شہر کے حالات خراب کرنے اور انتشار پھیلانے کے ہرگز اجازت نہیں دینگے یہ باتیں ایس ایس پی سبی نے ڈپٹی کمشنر سبی کے زیر صدارت سبی میلہ 2026 کے اجلاس میں کہیں انکا کہنا تھا کہ سبی میلہ سبی شہر کے لیے اہمیت کا حامل ہیں جس میں نہ صرف سبی بلکہ بلوچستان بھر کے تاجر روزگار کمانے آتے ہیں جنکو تحفظ دینا اور انکے جان ومال کی حفاظت ہمارا فرض ہے ایس ایس پی سبی کا کہنا تھا کہ سبی میلہ کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے رہے ہیں جو ہرشاہراہ اور ہرچوک پر ڈیوٹی سرانجام دینگے شہر کے داخلی راستوں کی نفری میں اضافہ کیاجاۓ گا داخلی راستوں سے آنے والے ہرشہری کی مکمل تلاشی لی جاے گی روزانہ گشت میں بھی مذید اضافہ کیاجارہاہے ٹریفک کے نظام کو بڑھارہے ہیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کےلیے تربیت یافتہ ٹریفک پولیس کے جوان اہم شاہراہوں پر معمور ہونگے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے شہر کا امن وامان اہم ہے پولیس ایمرجنسی سینٹرقائم کیے جائیں گے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع کا فوری ازالہ کیا جاۓ انکا مذیدکہنا تھا کہ ڈیوٹی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کریں گے جو بھی آفیسر ڈیوٹی سے غافل پایا گیا تو فوری محکمانہ کاروائی ہوگی ایس ایس پی سبی نے اپنے عوامی پیغام میں کہاہے کہ کسی قسم کی مشکوک اشیا یا مشکوک شخص کی نشاندہی کے لیے قریبی پولیس اسٹیشن یا 15پر فوری اطلاع دیں اطلاع دینے والے کا نام سیغہ راز رکھا جاۓ گا شہری شہر کے امن وامان برقراررکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

