لسبیلہ میں “بانکِ ہنر سینٹر” کا قیام، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تربیتی پروگرام شروع

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ نے کہا ہے کہ “بانکِ ہنر سینٹر” کا قیام سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی، سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس مرکز میں خواتین کو کشیدہ کاری اور سلائی کڑھائی کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ہنر سیکھ کر خود کفیل بن سکیں اور انہیں روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے قائم ہونے والے بانک ہنر سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر لسبیلہ کی خواتین کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے اور یہ اقدام علاقے کی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔محترمہ حمیرا بلوچ نے کہا کہ نواب جام کمال خان عالیانی ہمیشہ اجتماعی فلاحی کاموں کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کی قیادت میں ایسے منصوبے عوامی بھلائی کے لیے جاری رہیں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ، جام گروپ کے سینئر رہنما و وائس چیئرمین قادر بخش جاموٹ اور پی ایس اعجاز اوتھل پریس کلب کے صدر محمد عمر لاسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں