کوئٹہ(این این آئی)جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام ہونے والی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ مولانا عبد الرحمن رفیق جنرل سیکرٹری حاجی عین اللّٰہ شمس نو منتخب مرکزی جنرل سیکرٹری عبد المنان کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ صوبائی صدر حکمت اللّٰہ حافظ حبیب الرحمن حافظ عابد اللّٰہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ جے ٹی آئی نوجوانوں کی فکری دینی اور تنظیمی تربیت کا مضبوط قافلہ ہے جو ہر دور میں قوم کی رہنمائی کے لیے سرگرم رہا ہے رہنماؤں نے کہا کہ آج کے چیلنجز بھرے ماحول میں نوجوانوں کی رہنمائی انتہائی ضروری ہے اور جے ٹی آئی انہیں فکری استقامت تنظیمی نظم و ضبط اور دینی شعور کے ساتھ تیار کر رہی ہے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان اپنے کردار اخلاق اور علم کو مضبوط بنائیں کیونکہ مستقبل کی قیادت انہی کے ہاتھوں میں ہے انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ نے ہمیشہ مثبت منظم اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور آج بھی نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فکری تشکیل کے لیے سرگرم ہے۔تقریب کے اختتام پر ضلعی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم نوجوانوں کے دینی و تعلیمی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کرے گی اور ہر سطح پر اْن کی بھرپور نمائندگی جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

