کوئٹہ(این این آئی) پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف کمشنر و سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سینیٹر(ر)امان اللہ کنرانی کی زیر صدارت پاکستان بوائے سکاؤٹس کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ممبران کی بھاری اکثریت نے شرکت کی جس میں پنجاب کے صوبائی کمشنر اعجاز حفیظ(بوجہ علالت بذریعہ زوم)بلوچستان کے صوبائی کمشنر نظام الدین مینگل،سینئر ڈپٹی و دیگر ڈپٹی چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاھا،محمد وسیم باری و امان اللہ ابراہیم و نیشنل سیکریٹری پروفیسر نیک اختر،گلگت بلتستان کے سیکریٹری جوہر صدربرہ،اعزازی خزانچی جناب سجاد مسعود چشتی،پروفیسر عبدالحئی شیخ و خصوصی دعوت پر آغا شیراز اور چوہدری جاوید اقبال نے شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

