ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) چھتر میر حسن بھاگ اور اوستہ محمد میں ڈکیتی کی چار مختلف وارداتیں دو موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں ٹرانسفارمر چوری اور موبائل شاپ سے ہزاروں روپے نقدی چھین لیے گیے ملزمان فرار ہوگئے نصیرآباد پولیس تھانہ چھتر کی حدود سے دو افراد منظور گولہ اور اسماعیل کھوسو سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ان سے موٹر سائیکل نقدی اور دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے میر حسن پولیس تھانے کی حدود گوٹھ امان اللہ میں گزشتہ شب نا معلوم چور ایک سو کے وی ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہوگئے اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود جماعت نہم کے طالب علم احمد علی ولد شاہنواز سے نا معلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر ان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ بھاگ سٹی میں مسلح نقاب پوش افراد نے اسلحے کے زور پر لال لاشاری موبائل شاپ سے ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق مزکورہ واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

