جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

کوئٹہ (این این آئی) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لے لیا۔ پیر کوگورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کے معزز جج صاحبان، سابق گورنرز امیر الملک مینگل، امان اللہ یاسین زئی، پارلیمنٹرینز اور سیاسی شخصیات سمیت وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں