سبی(رپورٹر)شہر کی خوبصورتی برقرار رکھا جاۓ گا سبی میلہ 2026 شروع ہونے سے قبل شہر بھر میں صفائی کاکام تیز کیاجاۓ گا سردار محمدخان خجک,تفصیلات کے مطابق چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمدخان خجک نے کہا ہے کہ سبی شہر کی خوبصورتی اور صفائی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جاۓ گی اپنے محدودوسائل اور ملازمین کی دن رات محنت سے شہر کو خوبصورت بنایا جارہاہے شہر کی صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے یہ باتین گزشتہ روز سبی میلہ 2026 اجلاس کے بعد ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صحافیوں سے بات چیت میں کہیں سردار محمدخان خجک نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر)الیاس کبزئی کے احکامات کو پوراکریں گے سبی میلہ 2026 کے آغاز سے قبل سبی شہر کو صاف ستھرا کریں گے نکاسی آب اور سیویج کے نالیوں کی صفائی کو یقینی بنایا جاۓ گا دوران سبی میلہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے میونسپل ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جو چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیں گے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اپنے تمام تروسائل اور تمام تر انرجی بروۓ کارلائیں گے سبی میلہ 2026میں دور دراز سے آنے والے مسافروں کو صفائی کے بارے میں کسی قسم کی شکایت نہیں ہوگی بلکہ وہ سبی شہر کے صفائی کی تعریفیں کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل جاری ہے مگر سبی میلہ کے آغاز کے بعد یہ ذمہ داری مذیدبڑھ جاۓ گی مگر ہمارا عملہ ہرطرح کے مقابلے کے لیے ہمہ وقت تیارہیں چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی نے اپنے عوامی پیغام میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر کو صاف ستھرارکھنے میں میونسپل عملے کا ساتھ دیں اپنے گھر دوکان کا کچرا روڈ یا نالیوں میں ہرگز نہ ڈالیں اپنے گھر یادوکان کا کچراکوڑے دان میں ڈالیں یامیونسپل کمیٹی کے آۓ ہوۓ عملہ کے حوالے کریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

