وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کو شہریوں کی دہلیز پر پہنچانے کا سلسلہ جاری

ننکانہ صاحب(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کو شہریوں کی دہلیز پر پہنچانے کا سلسلہ جاری۔ ڈی پی او فراز احمد کا سانگلہ ہل اور شاہکوٹ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے تھانہ سٹی و صدر سانگلہ ہل، دفتر ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل، تھانہ سٹی شاہکوٹ اور تھانہ صدر شاہکوٹ میں کھلی کچہریاں لگائیں۔ شہریوں کی درخواستیں اور شکایات سن کر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او فراز احمد کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی پولیس افسران تک رسائی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس اور عوام کے درمیان رابطہ مہم کو مضبوط بنانے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے۔ میرے دفتر کے دروازے اہلیان ضلع کے لیے کھلے ہیں، شہری بلا جھجک تشریف لائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دفتر یا کھلی کچہری میں آنے والی شکایات اور درخواستوں کی پیروی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلعی پولیس کی طرف سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کروں گا۔ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کھلی کچہریوں میں ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل اعجاز ڈوگر و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں