چھتر(این این آئی)ربیع کینال ون ٹیل صالح کوٹ پتافی کے معروف زمیندار وڈیرہ محب علی خان پتافی، سیٹھ علی بخش پتافی، نذر محمد پتافی، دین محمد پتافی، استاد الہی بخش پتافی سمیت درجنوں زمینداروں اور کسانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صورتحال کو نہایت تشویشناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ربیع کینال ون میں پانی کی مسلسل بندش نے ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ بنجر بنا دیا ہے، گندم، سرسوں اور سبزیوں کی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں جبکہ متعدد مقامات پر کھڑی فصلیں مستقل پانی نہ ملنے کی وجہ سے سوکھ گئی ہیں زمینداروں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ محکمہ ایریگیشن نصیرآباد عوام کے وسائل پر چلنے کے باوجود عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق ہو چکا ہے۔ بارہا تحریری و زبانی درخواستوں کے باوجود محکمہ کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پانی کی ترسیل میں شدید ناانصافی کی جا رہی ہے، کینال کے ہیڈ سے ملحقہ بااثر زمینداروں کے کھیت سیراب کیے جا رہے ہیں، جبکہ غریب کسان جو ٹیل کے علاقوں میں رہتے ہیں، ان کے حصے کا پانی بند کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے کے تالاب، کنویں اور ذخیریں مکمل طور پر خشک ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے انسان، مویشی اور جنگلی جانور شدید پانی کی کمی کا شکار ہیں۔ کئی دیہات میں لوگ پینے کے پانی کے حصول کے لیے میلوں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ مویشیوں کی بڑی تعداد ہلاک ہو رہی ہے جس سے کسان معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں زمینداروں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو علاقہ بدترین قحط سالی کی لپیٹ میں آ جائے گا، لوگ اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے اور زرعی معیشت کا ڈھانچہ بری طرح تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، سیکریٹری ایریگیشن، کمشنر نصیرآباد اور چیف انجینئر ایریگیشن سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے، ربیع کینال ون کی باقاعدہ صفائی، مانیٹرنگ اور ٹیل تک پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے زمینداروں نے واضح کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو وہ احتجاج، دھرنے اور قانونی چارہ جوئی سمیت آئینی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- حارث سے شادی کے بعد سوشل میڈیا میں تنقید کی وجہ سے طلاق کا بھی سوچا، ڈاکٹر نبیہا
- معروف بھارتی گلوکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک، لاش مسخ ہوگئی
- رات کو پستے کھانے کے حیران کن فوائد
- سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ
- ملیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
- پریمیئر سپر کرکٹ لیگ،کیپٹل سٹی پولیس وسردار گرو پ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
- محمد وسیم جونیئر کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل
- پاکستان میں دنیا کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، وزیراطلاعات
- سوئی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیا

