ڈیرہ بگٹی (این این آئی)سوئی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو سوئی کالونی میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص الخان حمزانی بگٹی کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

