تربت (ر پورٹر) معروف سیاسی و سماجی رہنماء میر فدا حکیم رند نے بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر میر فدا حکیم رند نے ڈاکٹر مالک بلوچ کی بطور وزیراعلیٰ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “بلوچستان بالخصوص تربت کو جو تاریخی ترقی اُن کے دورِ حکومت میں ملی، وہ ناقابلِ فراموش ہے۔”
انہوں نے کہا کہ تربت یونیورسٹی، لا کالج، میڈیکل کالج، تربت کی سڑکوں کی تعمیر و خوبصورتی، اور دیگر میگا ترقیاتی منصوبے ڈاکٹر مالک بلوچ کے وژن اور عوام دوستی کا عملی ثبوت ہیں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی مسائل، بارڈر ٹریڈ، تعلیم، روزگار کے مواقع اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
میر فدا حکیم رند نے کہا کہ بلوچستان کو ایک بار پھر ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو زمینی حقائق سے واقف ہو اور مخلصی سے عوامی خدمت کو اپنا مشن سمجھے۔

