نیشنل پارٹی پنجگور کا شہید ولید بلوچ کے چہلم پر تعزیعتی ریفرنس کا اعلان

پنجگور (رپورٹر) نیشنل پارٹی پنجگورکے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاکہ 29 نومبر 2025 کو شہید ولید بلوچ کے چھلم کے موقع پر صبح دس بجے بزرگ سیاسی رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ کے رہائش گاہ چتکان میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید ولید بلوچ کے چھلم کے موقع پر ایک عظیم الشان تعزیعتی ریفرنس منعقد کیا جارہا ہے جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صوبائی وضلعی رہنماء شرکت کرینگے نیشنل پارٹی ضلع بھر کے تمام سیاسی سماجی سول سوسائٹی انجمن تاجران جمعیت علماء اسلام بی این پی مینگل پیپلز پارٹی مسلم لیگ بی این پی عوامی تحریک انصاف جماعت اسلامی حق دو تحریک بارڈر سے منسلک یونین استاتذہ تنظیم مزدور یونین سے گزارش ہے کہ وہ تعزیعتی ریفرنس میں شرکت کرکے شہید ولید بلوچ کو خراج تحسین پیش کرکے قاتلوں کو پیغام دے کہ پنجگور کے عوام متحدہ اور یکجہاء ہیں وہ کسی بھی صورت اپنے منفی سازشوں سے مرعوب نہیں ہونگے اور اپنے فرزندوں کی حفاظت عوامی طاقت سے مقابلہ کرینگے
منجانب ۔ حاجی محمد ایوب بلوچ ضلعی صدر نیشنل پارٹی پنجگور

اپنا تبصرہ بھیجیں