ملازمین نومبر سے دسمبر کا انتظار کیے بغیر اپنے ٹارگٹ بارہ کروڑ کو پورا کریں اور ترقی میں شامل ہوجائیں منور علی کلہوڑہ‎

سبی(رپورٹر)اسٹیٹ لائف انشورنس(بیمہ پالیسی)سیکٹرہیڈ سرور رند کی جانب سے بابا ہوٹل ہال میں نومبر کو منائیں دسمبر تربیتی پر وقار تقریب کا احتمام کیاگیا تقریب کے مہمان خاص ریجنل چیف آفیسر منورعلی کلہوڑہ تھے زونل ہیڈ عبدالنبی لاشاری٬چیف طیب تکافل آفیسر طارق سعید چوہدری بھی مہمان خاص کے ہمراہ تھے تقریب میں اسٹیٹ لائیو انشورنس کے ریجنل اور ضلعی آفیسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مقرین نے کہاہے کہ اسٹیٹ لائیو ملک کی سب سے بڑی پالیسی دینے والا ادارہ ہے بیمہ پالیسی میں شامل ہونے والے صارفین کو اسٹیٹ لائف مختلف واقعات میں نقد رقم سے نوازتاہے اسٹیٹ لائیف ملازمین کے ترقی کے لیے کسی قسم کے وقت کا تعین نہیں جو بھی ادارے کے پالیسی کے مطابق اپنی پالیسیاں پوری کرتاہے اسے اسی وقت ترقی دی جاتی ہے لہذا تمام ملازمین نومبر سے دسمبر کا انتظار کیے بغیر اپنے ٹارگٹ بارہ کروڑ کو پورا کریں اور ترقی میں شامل ہوجائیں اسٹیٹ لائیف شرعی طور پر کام کررہاہے تقریب کے آخر میں آنے والے مہمانوں اور ملازمین کو ظہر انہ دیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں