پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیمیائی جنگوں کے شکار افراد کی یاد میں عالمی دن 30نومبر کو منایا جائیگا

جہانیاں (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیمیائی جنگوں کے شکار افراد کی یاد میں عالمی دن 30نومبر کو منایا جائے گا۔پہلی بار کیمیائی ہتھیار پہلی جنگِ عظیم (1914 سے 1918) کے دوران استعمال کیے گئے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کثیر ملکی جنگ میں 1 کروڑ 70 لاکھ افراد ہلاک جبکہ 2 کروڑ زخمی ہوگئے لیکن تباہی و بربادی کا یہ سلسلہ رکا نہیں۔جنگِ عظیم دوم (1939 سے 1945)میں بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اسی دوران امریکا نے جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرادئیے جو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بد ترین شکل کہی جاسکتی ہے۔آج کل کے کیمیائی ہتھیار گزشتہ صدی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ مہلک اور تباہ کن ہیں جو ایک ہی وقت میں متعدد شہروں کو راکھ کا ڈھیر بنا سکتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ ہر سال 30 نومبر کو کیمیائی ہتھیاروں سے ہلاک ہونے والے افراد کی یاد تازہ کرتا ہے۔ جس کا مقصد بنی نوع انسان کو کیمیائی ہتھیاروں اور جنگ و جدل کے خلاف کمربستہ کرنا اور عوام الناس میں امن و آشتی کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں