اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور کویت نے توانائی کے شعبے میں نئے مواقع تلاش کرنے اور باہمی تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔جمعرات کو وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں کویت کے سفیر نصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے ملاقات کی جس دوران دونوں ملکوں کے درمیان جاری تعاون اور مستقبل میں شراکت داری کے امکانات خصوصاً پٹرولیم کے شعبے بارے تبادلہ خیال کیا۔وزیرِ پٹرولیم نے کویت کے سفیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا سچا دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور دہائیوں پر محیط توانائی و پٹرولیم کے شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔علی پرویز ملک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بدلتی ہوئی عالمی توانائی ضروریات کے تناظر میں پٹرولیم کے شعبے میں شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ کویت کے سفیر نصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے کہا کہ پاکستان استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہیجسے کویت مثبت نظر سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی واضح ترقی دشمنوں کو کھٹک رہی ہے جو اس استحکام کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کویت پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اسے ہر محاذ پر ترقی کرتا دیکھنا چاہتا ہے۔ فریقین نے قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے، توانائی کے شعبے میں نئے مواقع تلاش کرنے اور دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ڈیرہ مراد جمالی،زہریلی چائے پینے سے ایک شخص ہلاک،دوسراتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
- میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی جانب سے صفائی کے نظام میں بہتری، شہریوں کے لیے شکایات سیل قائم
- جے یو آئی شہریوں کے بنیادی حقوق،مسائل کے حل کیلئے آئینی جمہوری،پْرامن جدوجہد جاری رکھے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا
- محکمہ فشریز نے غیر قانونی اور ممنوعہ جال کے استعمال کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں
- قبائلی رہنما میر نوریز خان عمرانی ومحافظ کے قتل کا مقدمہ شبنم عمرانی سمیت 6افراد کے خلاف درج
- پاکستان اور فلپائن کے درمیان پارلیمانی روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- میر محمد صاد ق عمرانی سے پیپلز پارٹی صحبت پور کے صدر میر محمد یعقوب خان کھوسہ کی ملاقات
- سینیٹر عبدالقادر کی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفد منیلا پہنچ گیا، بین الاقوامی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کرے گا
- پیپلزپارٹی عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کررہی ہے،حاجی خان محمد بڑیچ

