پنجگور: شہید ولید صالح بلوچ کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

پنجگور(رپورٹر) آج مورخہ 28 نومبر 2025 کو نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ کے صاحبزادے، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک صالح بلوچ کے بھائی شہید ولید صالح بلوچ کا چہلم پنجگور میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

چہلم کی تقریب میں پنجگور سمیت مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ، مرکزی نائب صدر شاوس بزنجو، مرکزی رہنما و ایم این اے پھلین بلوچ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالحلیم بلوچ، مولانا علی احمد بلوچ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔

تقریب کے اختتام پر جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالحلیم بلوچ نے شہید ولید صالح بلوچ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں