شہر قائد میں رات اور صبح میں خنکی بڑھنے لگی، دن بدستور گرم

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ، تاہم منگل کومطلع صاف،موسم گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کی صبح میں شہر میں دھند جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ شہر قائد میں منگل کوکم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں