لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ناکافی شواہد اور گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے قیدی سلیمان کی اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سلیمان کو دی جانے والی سزا کالعدم قرا ر دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم سنایا۔ سلمان پر الزام تھا کہ اس نے اپنے بہنوئی کو قتل کیا جس کے خلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

