محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اے ایس آئی گل عالم،کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام،شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں