اسلام آباد(رپورٹر) نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکریٹری اور رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے پارلیمانی فورم برائے آبادی (PFP) کے 15ویں اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کا موضوع تھا: کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے اور متوازن آبادی کے لیے مساوی ترقی کو فروغ دینے میں ارکان پارلیمنٹ کا کردار.
کلثوم نیاز بلوچ نے اجلاس میں بلوچستان کے زمینی حقائق، خواتین و بچوں کے مسائل اور پسماندہ طبقات کی نمائندگی پر زور دیتے ہوئے اہم تجاویز پیش کیں۔

