وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (م ڈ) وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی، منظور کی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، تعیناتی 5 سال کے لیے ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے۔
ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری باضابطہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں