خاران (نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )منزل آرگنائزیشن کے تحت، برٹش کونسل کی معاونت سے یوتھ لیڈ ایکشن PYLI(پی وائی ایل آئی ) پروجیکٹس کی شوکیسنگ اور سرٹیفکیٹ ڈسٹری بیوشن کی شاندار تقریب خاران میں منعقد ہوئی تقریب میں نوجوانوں نے اپنی سرگرمیوں اور ماحولیات سے وابستہ اپنے YLA(وائی ایل اے ) پروجیکٹس کے نتائج پیش کیے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر چاکر انور، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اساتذہ، نوجوان لیڈرز، کمیونٹی ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی نوجوان شرکاء نے تقریب میں تقاریر، پریزنٹیشنز اور عملی ڈیموز کے ذریعے اپنے YLA پروجیکٹس پیش کیے، جن میں موسمیاتی تبدیلی، صفائی و صحت عامہ، شجر کاری، پانی کے تحفظ، کمیونٹی آگاہی اور دیگر سماجی مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات شامل تھے۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شیر احمد بلوچ نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ:”منزل آرگنائزیشن اور برٹش کونسل نوجوانوں کو درست سمت میں لیڈرشپ اور عملی کردار کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیاں جہاں نوجوانوں کا اعتماد بڑھاتی ہیں، وہیں معاشرے کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔”ڈاکٹر چاکر انور نے کہا کہ نوجوانوں نے صحت اور کمیونٹی سروس کے شعبے میں جو عملی اقدامات کیے ہیں وہ قابلِ تعریف اور قابلِ تقلید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام نوجوانوں میں مثبت تبدیلی اور سوشل ایکشن کی روح کو فروغ دیتے ہیں۔تقریب کے آخر میں حصہ لینے والے تمام نوجوانوں میں اسناد تقسیم کی گئیں اور منزل آرگنائزیشن کی ٹیم نے مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ YLA پروگرام نے نوجوانوں کے اندر تبدیلی لانے کی سوچ، منصوبہ بندی اور عملی مہارتوں کو مضبوط کیا ہے۔

