کوئٹہ میں بدامنی، گیس لوڈشیڈنگ اور شہری مسائل پر جمعیت علما اسلام کا اظہارِ تشویش

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس کے دوران اراکین اور یونٹوں کے رہنماں کی جانب سے پیش کردہ زبانی و تحریری آرا اور تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں شہر کو درپیش سنگین مسائل، امن و امان کی مخدوش صورتحال، بڑھتی ہوئی بدامنی، عوام کے جان و مال کے تحفظ، گیس کی لوڈشیڈنگ اور دیگر شہری مشکلات سمیت جماعتی شعبہ جات اور کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے کہا کہ کوئٹہ کے شہری پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں موسم سرما کی آمد سے قبل گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔اجلاس میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ امن ریلی میں پیش کیے گئے مطالبات پر عمل درآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل، امن و امان کے قیام اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے متعلقہ حکام پر مثر انداز میں دبا برقرار رکھا جائے گا۔شرکا نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کو محض یقین دہانیوں اور نمائشی اقدامات کے بجائے عملی اقدامات اور ٹھوس نتائج درکار ہیں۔ شہر میں چوری، ڈکیتی، قتل و غارت اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں جماعتی نظم و نسق کو مزید فعال بنانے، عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے اور شہری مسائل کو متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھانے کے حوالے سے بھی متعدد فیصلے کیے گئے۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ عوامی حقوق کے تحفظ، شہری مسائل کے حل، قیام امن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کی آواز ہر متعلقہ فورم پر بلند کرتی رہے گی۔اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، مفتی محمد روزی خان، حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ عبدالغنی شہزاد، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ رشید احمد، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، مولانا محب اللہ، مفتی محمد سعید، حاجی صالح محمد، حاجی ولی محمد بڑیچ، حاجی قاسم خان خلجی، مفتی نیک محمد فاروقی، میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ، مفتی روزی خان بادیزئی، حاجی محمد شاہ لالا، شاہ زاہد مشوانی، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، مولانا علی جان، مولوی سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، سیٹھ اجمل خان بازئی، مولانا جمال الدین حقانی، حاجی عطا محمد شمشوزئی، مفتی رشید احمد، حافظ حبیب الرحمن اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں