ڈیرہ بگٹی (این این آئی) الٰہی بخش بگٹی کو پٹواری سے نائب تحصیلدار سنجاوی تعینات ہونے پر ڈیرہ بگٹی کے عوامی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔عوامی حلقوں نے کہا کہ الٰہی بخش بگٹی ایک خوش اخلاق، ملنسار اور عوام دوست شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ لوگوں کے ساتھ اچھے رویے، خندہ پیشانی اور خدمت کے جذبے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی تعیناتی خوش آئند ہے اور امید ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ الٰہی بخش بگٹی جیسے خوش اخلاق اور عوامی مسائل کو سمجھنے والے افسران انتظامی امور میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے الٰہی بخش بگٹی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔

